چندی گڑھ10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب کانگریس کے سربراہ امریندر سنگھ نے’’ان کو بدنام‘‘کرنے کیلئے حکمراں شرومنی اکالی دل اور عام آدمی پارٹی کے درمیان ’’خفیہ ساز باز‘‘کرنے کا الزام لگایا کیونکہ دونوں جماعتیں انہیں اپنا ’’مشترکہ دشمن ‘‘مانتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتیں مجھے بدنام کرنے کے لئے گروپ بندی کر رہے کیونکہ وہ مجھے مشترکہ حریف کے طور پر مانتی ہیں۔انہوں نے یہاں ایک بیان میں سوال کیاکہ ورنہ آپ کنوینر اروند کیجریوال کو گزشتہ جمعہ کو موہالی عدالت میں پیش کی جانے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے مضمون کے بارے میں پہلے سے کیسے پتہ چل گیا جبکہ اسے سماعت کی اگلی تاریخ 25اکتوبرکوکھولاجاناہے۔امریندر نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتیں امرتسر امپرومنٹ ٹرسٹ کیس کا استعمال کر رہی ہیں جسے بادل خاندان نے ان کے خلاف سیاسی انتقام کے تحت دائر کیا۔انہوں نے کہا کہ اکالیوں اور آپ کے انہیں بدنام کرنے کیلئے کے ساتھ آنے کی وجہ ہے کیونکہ انہیں ان پروگراموں کے دوران پنجاب کے لوگوں کا حوصلہ افزا ردعمل مل رہاہے۔